کراچی : مبینہ پولیس مقابلہ، جھینگو گروپ کا مطلوب کمانڈر گرفتار

Published On 20 June,2023 06:39 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے لیاری کلا کوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران مطلوب ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق لیاری کلا کوٹ میں پولیس ٹیم اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران لیاری گینگ وار جھینگو گروپ کا انتہائی مطلوب کمانڈر زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزم کا نام فرحان عرف خلیفہ ہے جبکہ ملزم کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم نے حال ہی میں جیل سے رہا ہو کر آنے کے بعد ٹھیکیداروں کو بھتہ کی دھمکی دی تھی۔