اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں ، 6 ملزمان گرفتار

Published On 19 June,2023 09:48 am

کراچی : (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 6ملزمان گرفتارکرلیے ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں اسلام آباد،لاہور، ملتان، جیوانی، کراچی، باڑہ خیبر اورپشاور میں کی گئیں ، کارروائیوں میں ملزمان کے قبضے سے 140 نشہ آورگولیاں،14کلو 400 گرام افیون، 17کلو 421 گرام چرس اور 4کلو 75 گرام ویڈ بر آمد کی گئی ۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ ان کارروائیوں میں ملزمان کے قبضے سے4کلو 300 گرام آئس برآمداور3 چرس بھرے کیپسولز بھی برآمدکرلی گئی ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔