راولپنڈی: (ویب ڈیسک ) راولپنڈی میں تھانہ روات کے علاقے میں پولیس موبائل پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم مارا گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ روات کی حدود میں پانچ ملزمان کو رُکنےکا اشارہ کیا گیا تھا جس پر انہوں نے موبائل پر فائرنگ کردی ، خوش قسمتی سے پولیس موبائل میں سوار اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے ہلاک ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی ۔