اوکاڑہ : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک

Published On 20 June,2023 12:42 am

اوکاڑہ : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

اوکاڑہ پولیس کے مطابق تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی حدود میں ہیڈ کھرل کلاں کے قریب پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ہلاک ڈاکوؤں کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے جن کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔