امید ہے الیکشن کے بعد ہماری حکومت آئے گی: احسن اقبال

Published On 21 June,2023 07:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نو مئی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی جماعت کو تباہ کیا، انہوں نے سوائے احتجاج کے کچھ نہیں کیا۔

دنیا نیوز کے پروگرام "نقطہ نظر" میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ معیشت کی بحالی کا پروگرام میرے نزدیک بریک تھرو ہے، خلیجی ممالک سرمایہ کاری کیلئے ون ونڈو چاہتے ہیں، سول اور ملٹری لیڈر شپ نے ملکر ایک فریم ورک بنایا ہے، معیشت کی بحالی کیلئے تمام ادارے مل کر کام کریں گے، ہم نے ملک میں انویسٹمنٹ لانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے بڑی محنت سے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا: احسن اقبال

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمیں امید ہے الیکشن کے بعد ہماری حکومت آئے گی، جو بھی حکومت آئے گی فریم ورک ان کیلئے مددگار ثابت ہو گا، تمام بڑے منصوبے مسلم لیگ کے دور میں بنے، حکومت سرمایہ کاری کے راستے میں تمام پتھروں کو ہٹائے گی، ہمیں ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کو بحال کرانا اولین کوشش ہے، پالیسیوں کا تسلسل بہت ضروری ہے۔