اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کا فوری کام براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اتحادی حکومت نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کونسل معاشی بحالی کیلئے پالیسی کی پیشگوئی، تسلسل اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنائے گی۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 21, 2023
انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی فیصلہ سازی کے اعلیٰ فورم کے طور پر کام کرے گا، فورم آئی ٹی، زراعت، توانائی، معدنیات، کان کنی اور دفاعی پیداوار پر توجہ مرکوز کرے گا، کونسل کا اہم مقصد دوست ممالک کو سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معاشی بحالی کا پلان تیار، سول و عسکری قیادت کا ملکر رکاوٹیں دور کرنے پر اتفاق
اپنے ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ بچپن کی تعلیم شخصیت کی تشکیل اور کیریئر کے تعین کیلئے اہمیت رکھتی ہے، بچے تعلیمی سفر میں سماجی طرز عمل کے بنیادی اصول اور اقدار اپناتے ہیں، پاکستان لرننگ کانفرنس 2023ء کے انعقاد کا اعلان کرکے خوشی ہورہی ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 21, 2023
ان کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کو بااختیار بنانے کیلئے عالمی سطح پر رائج اصولوں کو بنیاد بنانے پر توجہ مرکوز ہے، کانفرنس میں شرکت کرنے والے اسکالرز اور پالیسی سازوں کو سننے کی خواہش تھی۔