کراچی: (دنیا نیوز) بلدیہ عظمی کراچی میں یکم مارچ 2023ء سے ہونے والے تبادلے و تقرریاں منسوخ کر دی گئیں۔
میئر کراچی کی منظوری سے سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم نے حکم نامہ جاری کر دیا، آفیسرز و ملازمین جو گورنمنٹ آرڈر کے تحت تعینات کئے گئے وہ بدستور اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔
حکم نامے کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کی جگہ کام کرنے والے افسران و ملازمین بھی اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔