لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما محمود مولوی کو استحکام پاکستان پارٹی سندھ کا صدر مقرر کردیا گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) کے سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان کی مشاورت سے محمود مولوی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
خیال رہے کہ محمود مولوی تحریک انصاف کراچی کے سینئر نائب صدر بھی رہ چکے ہیں، محمود مولوی رواں سال فروری میں کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 245 پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔