راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کا 7 ججوں کو نہ ماننا توہین عدالت ہے، اگر الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو پھر کچھ نہیں کہہ سکتے کہ ملک میں کیا ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے اپنے پیغام میں لکھا کہ دہشتگردی کے خلاف ہمارے فوجی جوان جان دے رہے ہیں، ہمیں دہشتگردی کی لائن میں کھڑا کر دیا، زرداری 100 بلین ڈالر کی بات کرتا ہے، ہمارے پاس 3 بلین رہ گئے، آئی ایم ایف کے 5 دن رہ گئے حواس باختہ ڈار صحافیوں کو طمانچے مارتا ہے، ملک میں معاشی، سیاسی اور اقتصادی تباہی ہوگئی۔
وزیراعظم وزیر خارجہ سیروسیاحت کمپنی کی مشہوری کےدوروں پر ہیں عدالت میں کیس بعد میں جاتاہےحکومت عدالت پرپہلے حملہ آورہوجاتی ہےحکومت کا7ججوں کو نہ مانناتوہین عدالت ہےاگرالیکشن وقت پرنہ ہوئےتوپھرکچھ نہیں کہہ سکتے کےملک میں کیاہوگا13اگست اسمبیلوں کی ریڈ لائن ہےستمبر ستمگر ہوگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 24, 2023
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، وزیر خارجہ سیر و سیاحت کمپنی کی مشہوری کے دوروں پر ہیں، عدالت میں کیس بعد میں جاتا ہے حکومت عدالت پر پہلے حملہ آور ہو جاتی ہے، حکومت کا 7 ججوں کو نہ ماننا توہین عدالت ہے، اگر الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو پھر کچھ نہیں کہہ سکتے کہ ملک میں کیا ہوگا، 13 اگست اسمبلیوں کی ریڈ لائن ہے، ستمبر ستمگر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ 13 جماعتوں کی سیاسی لاشیں الیکشن سے خوف زدہ ہیں، عوام کے مسترد چہروں کو دوبارہ مسلط کیا جا رہا ہے، انہوں نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا نہیں قریب پہنچایا ہے، ہتھکڑی خواتین کی تضحیک، چادر اور چار دیواری کی تباہی یہ ان کی جمہوریت ہے، ملک سنگین ترین بحران میں داخل ہو گیا ہے۔
ٹیکسٹائل انڈسٹری بندبےروزگارنوجوان یونان کےسمندر میں مہنگائی لوڈشیڈنگ آسمان پراشرفیاں موج میلہ کررہےہیں غریب کاکوئی پرسان حال نہیں الیکشن یاسلیکشن فیصلہ ہوناہےاب اللہ اورعدلیہ سےہی آخری اُمید ہےحکومت کامسائل پرنہیں تقریروں اور تصویروں پرزورہےعوام کومزیدبےوقوف نہیں بنایاجاسکتا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 24, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری بند، بیروزگار نوجوان یونان کے سمندر میں، مہنگائی، لوڈشیڈنگ آسمان پر جبکہ اشرافیہ موج میلہ کر رہے ہیں، غریب کا کوئی پرسان حال نہیں الیکشن یا سلیکشن فیصلہ ہونا ہے، اب اللہ اور عدلیہ سے ہی آخری اُمید ہے، حکومت کا مسائل پر نہیں تقریروں اور تصویروں پر زور ہے، عوام کو مزید بےوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔