راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلیت کی ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلے سے ٹکرائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کراچی میئر کے الیکشن نے دنیا میں پاکستان کی جمہوریت کا پوسٹ مارٹم کر دیا، حکومت الیکشن سے فراری ہے دیکھنا ہوگا اب سپریم کورٹ کیا فیصلہ کرتی ہے، لوگوں کو سرعام اٹھایا جا رہا ہے، صحا فی اور صحافت کو زنجیریں پہنائی جا رہی ہیں۔
جسIMFنےدیوالیہ سے بچانا ہے ڈار نےاُسی پریلغارکردی ڈارکی نااہلی کاخمیازہ پاکستان عالمی تنہائی کی صورت میں بھگت رہاہےڈار نےمعاشی ناکامی تسلیم کرلی چین کو1ارب ڈالر دے کےواپس لیاہےحکومت نےسارےحربےاستعمال کرلیے ہیں لیکن بات نہیں بن رہی بات کہاں جا کے رُکے گی اللہ ہی بہتر جانتا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 17, 2023
سابق وزیر نے کہا کہ جس آئی ایم ایف نے دیوالیہ سے بچانا ہے ڈار نے اُسی پر یلغار کر دی، ڈار کی نااہلی کا خمیازہ پاکستان عالمی تنہائی کی صورت میں بھگت رہا ہے، ڈار نے معاشی ناکامی تسلیم کر لی چین کو 1 ارب ڈالر دے کر واپس لیا ہے۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ حکومت نےسارے حربے استعمال کر لئے ہیں لیکن بات نہیں بن رہی، بات کہاں جا کے رُکے گی اللہ ہی بہتر جانتا ہے، تجارتی خسارہ 40 فیصد، ترسیلات 13 فیصد اور برامدات 12 فیصد کم ہوگئیں، ڈالر نایاب، مہنگائی آسمان پر جبکہ غریب زمین بوس ہوگیا۔
تجارتی خسارہ40فیصدترسیلات13فیصداور برامدات12فیصدکم ڈالرنایاب مہنگائ آسمان پرغریب زمین بوس پکڑدھکڑاغوااورقتل کی خبریں ہیں اعظم خان لاپتہ اور لطیف کھوسہ کے گھر فائیرنگ ساری قوم ڈپریشن کاشکارہےاوروزیراعظم کیرم بورڈ کھیل کرجگ ہنسائی کاسبب بن رہےہیں30جون تک IMFکا کٹی کٹا نکل آئےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 17, 2023
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پکڑ دھکڑ ،اغوا اور قتل کی خبریں ہیں، اعظم خان لاپتہ اور لطیف کھوسہ کے گھر فائرنگ ساری قوم ڈپریشن کا شکار ہے اور وزیراعظم کیرم بورڈ کھیل کر جگ ہنسائی کا سبب بن رہے ہیں، 30جون تک آئی ایم ایف کا کٹی کٹا نکل آئے گا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ 9 ماہ میں 22 وزراء نے 93 بیرون ملک دورے کئے، کروڑوں روپے بے مقصد خرچ ہوئے، 5 ڈالر خیرات بھی نہیں ملی، بلاول نے نصف سنچری مکمل کی اور 3-3 بار امریکہ اور یو اے ای گئے، وزیرخارجہ نے دنیا میں سب سے زیادہ بے مقصد دورے کرنے کا اعزازحاصل کیا، خاندانی سیاسی پارٹی نے اہم عہدے خاندان میں ہی تقسیم کر لئے۔