راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کراچی میئر کے الیکشن میں حافظ نعیم کیخلاف دبئی میں خریدوفروخت کی کیش منڈی لگ گئی ہے، کیش گروپ جیتے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید نے لکھا کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر رہا ہوں، پانچ مرتبہ پولیس نے میرے گھروں پر بغیر وارنٹ داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی، میرے ملازمین کے بازوتوڑ دیئے۔
پنجاب میں چادر چاردیواری کی بےحرمتی اورخواتین کی تضحیک بلوچستان اورKPKکیطرح شولہ جوالہ بن جائےگی اب پنجاب بھی سرفروشوں کاصوبہ ہوگاوطن اورکفن میں سےایک کاانتخاب کرےگان لیگ دفن ہوگیPDMپرکوئی فاتحہ نہیں پڑھےگاکل کی ملاقات اہم تھی عدلیہ بھی اہم فیصلے دےگی الیکشن ہرقیمت پرہوکررہیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 13, 2023
شیخ رشید نے کہا کہ پولیس والے تیسری بار میری گاڑیاں لے گئے جو سپرداری کے باوجود واپس نہیں دے رہے، گھڑیاں، ٹیلی فون ،لائسنسی اسلحہ اور میرا کیش بھی لے گئے، پنجاب میں چادر چاردیواری کی بے حرمتی اور خواتین کی تضحیک بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی طرح شولہ جوالہ بن جائے گی۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ اب پنجاب بھی سرفروشوں کا صوبہ ہوگا، وطن اور کفن میں سے ایک کا انتخاب کرے گا، ن لیگ دفن ہوگی، پی ڈی ایم پر کوئی فاتحہ نہیں پڑھے گا، کل کی ملاقات اہم تھی،عدلیہ بھی اہم فیصلے دے گی، الیکشن ہر قیمت پر ہو کر رہیں گے۔
آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹشین دائرکررہاہوں پانچ مرتبہ پولیس میرےگھروں پرسمیت والدہ کےگھرپربغیر کسی وارنٹ داخل ہوکرتوڑ پھوڑکی اورمیرےملازمین کےبازوتوڑدیےتیسری مرتبہ میری گاڑیاں لےگئےجوسپرداری کے باوجود واپس نہیں دے رہے گھڑیاں ٹیلی فون لائسنسی اسلحہ اورمیرا کیش بھی لے گئے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 13, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں سیاسی بٹوارے پر کام شروع ہے، الیکشن 60 یا 90 دنوں میں ہوں پی ڈی ایم ٹوٹے گی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے ہوں گی، آصف علی زرداری کی بیماری اور شہباز شریف کی کمر درد کے پیچھے ہمیشہ سیاست چھپی ہوتی ہے۔