لاہور: (دنیا نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کا آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہو سکا یہ ملک میں ایمرجنسی لگانا چاہتے ہیں حالانکہ ضرورت الیکشن ایمرجنسی کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک طرف معاشی خودمختاری داؤ پر لگا دی، دوسری طرف عوام کو غربت کے سمندر میں ڈبو دیا، ساری سیاسی نااہلی اور ناکامی حکومت کی ہے اب ملبہ کسی اور پر ڈال رہی ہے، میں اداروں اور عدلیہ سے اپیل کرتا ہوں کیرم بورڈ حکومت کو الیکشن کی طرف جانے پر مجبور کریں۔
ایک طرف معاشی خودمختاری داؤپرلگادی دوسری طرف عوام کوغربت کےسمندر میں ڈبودیاساری سیاسی نااہلی ناکامی حکومت کی ہےاب ملبہ کسی اورپرڈال رہی ہےمیں اداروں اورعدلیہ سےاپیل کرتا ہوں کیرم بورڈحکومت کو الیکشن کیطرف جانےپرمجبورکریں ورنہ نہ رہےگابانس نہ بجےگی بانسری ٹرین چھوٹ جائے گی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 15, 2023
انہوں نے کہا کہ ایسا نہ ہوا تو نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری، ٹرین چھوٹ جائے گی، غربت کے مارے چوک چوراہوں میں لوٹ مارکر رہے ہیں، مشکلات اور آفات میں لیڈر اپنی عوام میں ہوتے ہیں ملک سے باہر نہیں ہوتے، انہوں نے سیاست کے لیے ریاست کو داؤ پر لگا دیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں سقوط معیشت ہوچکا ہے، بلومبرگ نے کہا ڈیفالٹ ہونے جارہے ہیں، 50 فیصد ٹیکسٹائل فیکٹری بند،11فیصد ترسیلات کم،50فیصد مہنگائی زیادہ ہو چکی ہے، ڈیجیٹل اکاؤنٹ لاپتہ ،10لاکھ لوگ بیروزگار اور ایک کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں۔
پاکستان میں سقوط معیشت ہوچکاہےبلومبرگ نےکہاڈیفالٹ ہونےجارہےہیں50فیصدٹیکسٹائل فیکٹری بند11فیصدترسیلات کم50فیصدمہنگائی زیاده ڈیجیٹل اکاونٹ لاپتہ10لاکھ لوگ بیروزگارایک کروڑلوگ غربت کی لکیرسےنیچےغیرملکی کمپنیاں ملک چھوڑکرجارہی ہیں5ڈالرخیرات نہیں مل رہی یہ بےمقصدغیرملکی دوروں پرہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 15, 2023
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی کمپنیاں ملک چھوڑ کر جارہی ہیں،5 ڈالر خیرات نہیں مل رہی، یہ بے مقصد غیر ملکی دوروں پر ہیں، حکومت بے گناہ ورکروں کو رات کو گھروں سے اٹھارہی ہے۔