راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کواپنی مقبولیت کاعلم ہے اس لئےوہ الیکشن کیطرف جانے سےگریزاں ہیں ایسےآڑھت کی دکان بھی نہیں چلتی جسطرح یہ ملک چلا رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستانی سرمایہ کاری کے لیے تیار نہیں تو غیر ملکی خاک آئیں گے، سیاسی استحکام کے بغیر کوئی سرمایہ کاری نہیں آسکتی، وزیر خزانہ سفارت کاروں کی منت سماجت پر آگئے ہیں، حکومت کا بیس کیمپ، بینک اکاؤنٹس اور جائیدادیں دبئی اور لندن میں ہیں، پہلے وہ واپس لائیں۔
پی ڈی ایم کواپنی مقبولیت کاعلم ہےاس لئےوہ الیکشن کیطرف جانےسےگریزاں ہیں ایسےآڑھت کی دکان بھی نہیں چلتی جسطرح یہ ملک چلارہےہیں انہیں مال بنانےاورڈنگ ٹپانےسےفرصت نہیںIMFکےبیل آؤٹ پیکج میں صرف ایک ہفتہ رہ گیاہےڈیفالٹ کاخطرہ ابھی ٹلا نہیںIMFسے دسمبرتک کچھ نہیں ملےگاLNGبھی مسئلہ بنےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 21, 2023
شیخ رشید نے کہا ہے کہ معاشی معاملات حل ہوئے نہ ہی سیاسی استحکام آیا، آئی ایم ایف نے گھاس ڈالی نہ دوست مالک کام آئے، اس لیے معاشی بحالی کے قومی پلان کے لیے سپیشل کونسل قائم کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو مال بنانے اور ڈنگ ٹپانے سے فرصت نہیں، آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج میں صرف ایک ہفتہ رہ گیا ہے، ڈیفالٹ کاخطرہ ابھی ٹلا نہیں، آئی ایم ایف سے دسمبرتک کچھ نہیں ملےگا، ایل این جی کا بھی مسئلہ بنے گا۔
پاکستانی سرمایہ کاری کےلیےتیارنہیں توغیرملکی خاک آئیں گےسیاسی استحکام کےبغیرکوئی سرمایہ کاری نہیں آسکتی وزیرخزانہ سفارت کاروں کی منت سماجت پرآگئےہیں وزیراعظم کا80ارب روپےکاصوابدیدی فنڈاورچیرمین سینٹ کی مراعات میں اضافہ شرم ناک ہےعوام کی سیاست اوربےساکھیوں کی سیاست میں فرق ہوتا ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 21, 2023
انہوں نے کہا وزیراعظم کا 80 ارب روپے کا صوابدیدی فنڈ اور چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں اضافہ شرمناک ہے، عوامی اور بے ساکھیوں کی سیاست میں فرق ہوتا ہے، حکومت دنیا میں خیرات ،بھیک اور ادھار مانگنے والوں کے نام سے متعارف ہے، نوازشریف جتنی مشکل سے باہر گئے اتنی جلدی سے نہیں آئیں گے۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی میئر اور باغ جیسے ہی قومی الیکشن کرائیں گے، دھاندلی نہیں دھاندلا ہوگا، پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ نورا کشتی کررہی ہیں، فائدہ پی پی پی اٹھارہی ہے اور رسوائی ن لیگ کا مقدر ہے، یہ اپنے منی لانڈرنگ کیسز ختم کرانے آئے تھے غریب کی خدمت نہیں۔