اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا تیرہواں دور 27 جون کو ٹوکیو میں ہوگا۔
دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا بارہواں دور 24 فروری 2020 کو اسلام آباد میں ہوا تھا، پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان جبکہ سینئر نائب وزیر برائے خارجہ امور شیگیو یاماڈا جاپان کی نمائندگی کریں گے۔
پاکستان اور جاپان کے مابین سیاسی مشاورت کے تیرہویں دور میں سیاسی، تجارتی، اقتصادی، رابطے، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافتی اور عوام سے عوام کے تعلقات سمیت تمام دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا، مشاورتی عمل کا مقصد تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔