ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) میراجانی چوٹی پر جانے والے 6 سیاحوں کے گمشدہ ہونے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔
اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک کی ہدایت پر ایمرجنسی آفیسر فہد علی مسعود کی نگرانی میں ریسکیو 1122 کی سپیشل ٹیم نے سیاحوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کی ٹیم کے ہمراہ ریسکیو 1122 مری اور ایبٹ آباد پولیس کے اہلکار بھی ریسکیو سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔