صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

Published On 01 July,2023 05:13 pm

ریاض: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدر مملکت نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایک عظیم رشتہ ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ دو بھائیوں کے چہروں کی پر رونق اور پیار بھری مسکراہٹ سے بڑھ کر رشتہ محبت کا اظہار نہیں ہو سکتا۔