مدینہ منورہ: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کئے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی، خوشحالی و ترقی کیلئے دعائیں بھی کیں۔
یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
صدر مملکت علوی مناسک حج کے بعد مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔
بعد ازاں صدر پاکستان جنت البقیع گئے، ظہر کی نماز ادا کی، عارف علوی نے ریاض الجنّہ میں بھی نوافل ادا کئے، مسجد نبوی ﷺ میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے صدر مملکت کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جبکہ ڈاکٹر عارف علوی نے ہاتھ ہلا کر ان کے نعروں کا جواب دیا۔
اس سے قبل روضہ رسول ﷺ پہنچنے پر مسجد نبویؐ امور کے معاون ڈاکٹر نبیل بن محمد اللحیدان، مسجد نبوی کی سکیورٹی فورس کے کمانڈر کرنل متعب البدرانی اور دیگر عہدیداروں نے ان کا خیر مقدم کیا۔
اس سے پہلے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی تھی۔