مردان: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے واقعے کیخلاف مردان میں احتجاج مظاہرہ کیا۔
احتجاجی مظاہرے میں جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مظاہرین نے سویڈن کی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔
مظاہرین نے کہا کہ قرآن کریم کی بے حرمتی مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے، قرآن کریم کی بے حرمتی برداشت سے باہر ہے، سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کیا جائے۔