لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ آج پوری دنیا کے مسلمان قرآن پاک کی بے حرمتی پر سراپا احتجاج ہیں، قرآن کریم تمام انسانیت کیلئے رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے، اسلام احترام انسانیت، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، دنیا بھر میں بسنے والے دو ارب مسلمان رنجیدہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف جمعۃ المبارک کو یوم مذمت منانے کا اعلان
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے مزید کہا ہے کہ قرآن کریم کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی، عالمی سطح پر قانون بننا چاہیے تاکہ ایسا جرم کرنے والے کو قرار واقعی سزا ملے، ہم نے بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دیا۔