اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فہد شہباز جیسے شاہین صفت نوجوان ہی پاکستان کی شان ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 18 سال کی عمر میں یوتھ جنرل اسمبلی کی بنیاد رکھنے والے باصلاحیت فہد شہباز کو عالمی ڈیانا ایوارڈ جیتنے کی بہت مبارک ہو، فہد شہباز کو یہ ایوارڈ ملنا پاکستانی نوجوانوں کی مثبت سوچ اور جدوجہد سےمعاشرے میں تبدیلی لانے کی روشن مثال ہے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 4, 2023
مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ ہیں پاکستان کی اصل پہچان اور معمار جو عمارتیں نہیں مثبت سوچ کے دئیے جلاتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ثمینہ بیگ، نائلہ کیانی، باکسر تیمور خان اور فہد شہباز جیسے شاہین صفت پُرعزم نوجوان ہی پاکستان کی شان اور نوجوانوں کیلئے قابل تقلید مثال ہیں، ہمیں آپ پر فخر ہے۔