دبئی: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا عمرہ کی ادائیگی کیلئے جلد جدہ روانہ ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز بھی سابق وزیر اعظم کے ساتھ جائیں گی، نواز شریف اور مریم نواز عمرہ کی غرض سے چند دن سعودی عرب میں قیام کریں گے، اس دوران سعودی عرب میں نواز شریف کی متعدد خصوصی ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔
غیر ملکی سرمایہ کاروں کے کئی وفود بھی نواز شریف سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں ملک میں سرمایہ کاری پر گفتگو کی جائے گی، اس کے علاوہ ملکی معیشت کی بہتری کیلئے سعودی عرب اور امارات سے سرمایہ کاری آنے کی بھی توقع ہے۔