اسلام آباد: (دنیا نیوز) قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر بھرپور ردعمل دینے کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا گیا۔
حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کرتے ہوئے اب جمعرات کو سہ پہر تین بجے طلب کیا ہے، پہلے یہ اجلاس 10 جولائی کو ہونا تھا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس طلبی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قرآن پاک کی بیحرمتی کیخلاف وزیر اعظم کا جمعۃ المبارک کو ملک گیر احتجاج کا فیصلہ
واضح رہے وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے سویڈن واقعے کیخلاف قرارداد منظور کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ: چیئرمین سینیٹ نے سویڈش سپیکر کو خط لکھ دیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے اجلاس کے دوران ہدایت کی ہے کہ مشترکہ اجلاس میں سویڈن واقعے پر قومی لائحہ عمل مرتب کیا جائے، پارلیمنٹ کے فورم سے قوم کے جذبات اور احساسات کی بھرپور ترجمانی کی جائے۔