اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ کے صدر جوبائیڈن اور امریکی عوام کو ان کے یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو ہمیشہ انتہائی اہمیت دی ہے۔
It is a pleasure to extend warm greetings to H.E. President Biden @POTUS and the American people on their Independence Day. Pakistan has always deeply valued its relationship with the United States. Over the past 75 years, our bilateral ties have continued to expand and deepen.…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 5, 2023
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 75 سالوں کے دوران پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بتدریج توسیع کا سلسلہ جاری رہا، امریکہ پاکستان کا بڑا تجارتی، دفاعی اور اقتصادی شراکت دار ہے۔