اٹک: تین بچے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

Published On 05 July,2023 09:34 pm

اٹک: (دنیا نیوز) اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب میں تین بچے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ پنڈی کھیب کے علاقے میں پیش آیا جہاں 3 بچے بارشی پانی کے تالاب میں نہا رہے تھے کہ اچانک گہرے پانی میں جانے کے باعث ڈوب گئے۔

اہلیان علاقے نے اپنی مدد آپ کے تحت تینوں بچوں کی لاشوں کو تالاب سے نکالا ، جاں بحق ہوئے والے بچوں میں دو سکے بھائی بھی شامل ، بچوں کی عمریں 8سے 12 سال ہیں۔