اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فراڈ، سازشی، فتنہ، فسادی ٹولہ ملک اور عوام کو لوٹ کر چلا گیا، ملک سے باہر بیٹھا ٹولہ اداروں کے خلاف مہم جوئی کرتا ہے، سازشی ٹولے کی جماعت کا آج کوئی ترجمان نہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن ایجنٹ کے مطابق ان کی جماعت پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے، اس جماعت کا کوئی ترجمان نہیں، ان کا ترجمان ٹویٹر ہینڈل ہے، کوئی بھی شخص اپنا چہرہ اس فتنے اور فسادی کے لئے سامنے لانے کو تیار نہیں، عوام کی روزی روٹی تباہ کی، معیشت تباہ کی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ شخص جھوٹا اور ذہنی مریض ہے، اس کا مرض لا علاج ہے، فتنے کے کہنے پر دوسروں کو چور کہنے والے لوگ آج نواز شریف کی اچھائی کی گواہیاں دے رہے ہیں، ملک سے باہر بیٹھا اس فسادی کا ٹولہ اداروں کے خلاف مہم جوئی کرتا ہے، اس ٹولے نے لسبیلہ ہیلی کاپٹر کے شہدا کے خلاف مہم جوئی کی، آرمی چیف، اہم شخصیات کے خلاف خطرناک سوشل میڈیا مہمات چلائیں۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس: وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز سمیت تمام ملزم بری
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کہا گیا عمران خان پر سر پر ڈنڈے، راکٹ لانچر مارنے کی اطلاعات ہیں، کہا گیا کسٹڈی کے اندر مار دیں گے، اگر تمہارے پاس جواب ہے توعدالتوں میں کیوں نہیں دیتے، اگر تمہارے پاس توشہ خانہ، القادر ٹرسٹ کا جواب ہے تو بالٹی، ڈبہ پہننے کی ضرورت کیوں ہے، آپ کو گرفتار کیا جاتا ہے تو انسانی حقوق خطرے میں پڑ جاتے ہیں، کہتا ہے اسٹیبلشمنٹ اور میرے درمیان شہبازشریف دوری پیدا کرنا چاہتا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ تم نے جی ایچ کیو پر حملہ کرایا، تم نے شہدا کی یادگاروں کو جلایا، تم نے جناح ہاؤس پر حملہ کیا، یہ سارے تمہارے اعمال نامے ہیں، سوچی سمجھی سازش کےتحت چند لوگ غیر ملک بیٹھ کر کمپین چلا رہے ہیں، اس نے تباہی کی، اب ملک میں استحکام آ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف، مریم نواز کی میرٹ کی بنیاد پر ضمانت ہوئی، عوام کو پتا چل چکا ہے ملک دشمنی کس نے کی، حامد خان، شہزاد اکبر گواہی دے رہے ہیں نوازشریف بے گناہ تھے، آج کہہ رہے ہیں جنرل باجوہ ذمہ دار تھے، سیاست میں پٹرول بم اس نے متعارف کرایا، سوشل میڈیا کمپین کا حصہ بننے والوں کا علاج قانون کے مطابق ہو گا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 9 مئی کی انویسٹی گیشن جاری ہے، اگر کسی سیاسی بنیاد پر گرفتار کرنا ہوتا تو جب حلف اٹھایا تو اسی وقت گرفتار کر سکتے تھے، ہمارا سیاسی گرفتاری کرنے کا کوئی مقصد نہیں، 9 مئی واقعے کا ماسٹر مائنڈ فارن ایجنٹ ہے، اس نے نو مئی کو ٹولوں کو ڈائریکشن دی، اس نے کہا تھا اگر گرفتار کیا گیا تو رد عمل آئے گا، 9 مئی واقعے سے ڈر کر اس نے معذرت کی، اگلے دن اس نے کہا سول کپڑوں میں ایجنسیوں کے لوگ تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا کمپین ایک پراکسیز ہیں، ان کا ماسٹر مائنڈ ہے جو انہیں حکم دیتا ہے، سکیورٹی اداروں کو اپنی حفاظت کرنا آتی ہیں، اس قسم کی گھٹیا، مذموم مہم چلائی جا رہی ہے، پہلے لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے پر بھی مہم چلائی گئی تھی، یہ ایک پورا تسلسل ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف والے اس لیے ملنے گئے کہ اللہ کا واسطہ ہے ملکی معیشت کو چلنے دو، آئی ایم ایف والے چیئرمین پی ٹی آئی سے ترلے منتیں کرنے گئے تھے، آئی ایم ایف حکام کا روزانہ کی بنیاد پر اسحاق ڈار سے رابطہ رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس کا محفوظ فیصلہ ایک بار پھر موخر
مریم اورنگزیب نے کہا کہ خواجہ آصف کو سردی میں جیل میں رکھا اور کمبل نہیں دیا، شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، حمزہ شہباز کو جیل میں رکھا، فریال تالپور کو عید کے روز جیل میں ڈالا گیا، حمزہ شہباز کو دو سال جیل میں رکھا گیا، رانا ثنا اللہ پر جھوٹا الزام لگایا، شہباز شریف کو جیل میں رکھا، تین بار وزیراعظم بننے والے کے سامنے اس کی بیٹی کو گرفتار کیا گیا، تمہیں کیا پتا، زیادتی کیا ہوتی ہے؟
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم نواز کیس میں جج صاحب نے کہا آج تک شواہد نہیں دیئے گئے جس سے جرم ثابت ہو، کیا تم سب کو پاگل بنالو گے؟۔