کراچی میں سرکاری ادارے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے 50 ارب روپے کے نادہندہ

Published On 11 July,2023 11:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب صدیقی کے زیر صدارت اجلاس میں واٹر بورڈ افسران نے واجبات ادا نہ کرنے والے اداروں کی تفصیلات بیان کر دیں۔

افسروں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی میں مختلف سرکاری اداروں پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے 50 ارب روپے کے واجبات ہیں، اجلاس میں واجبات کی وصولی کیلئے ہر حال میں بھرپور قانونی اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

اجلاس میں واجبات کی ادائیگی نہ کرنے والے اداروں کے پانی کنکشنز کاٹنے پر بھی غور کیا گیا، میئر کراچی نے واٹر بورڈ کی ریکوری کو بہتر بنانے سمیت ادارے کو مالی مستحکم بنانے کیلئے بہترین انداز میں کام کو بڑھانے کی ہدایت کی۔

بتایا گیا ہے کہ سائٹ لمیٹڈ، ریلوے، سندھ پولیس، سٹیل مل واٹر بورڈ کے واجبات ادا نہ کرنے والے اداروں کی فہرست میں شامل ہیں۔