کراچی: (دنیا نیوز) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تمام منتخب یونین کونسل چیئرمینز کو برابر کے فنڈز دیئے جائیں گے، کراچی کے تمام علاقوں کو یکساں ترقی دیں گے۔
میئر کراچی کی صدارت میں سٹی کونسل کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میئر کراچی اتنا ہی مضبوط ہو گا جتنا اراکین سٹی کونسل کریں گے۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نجمی عالم نے کہا کہ پہلا اجلاس تعارف پر مبنی ہو گا جس میں پارلیمانی لیڈرز اپنی اپنی پالیسی بیان کریں گے، غیرپارلیمانی الفاظ استعمال کریں گے نہ کرنے دیں گے۔
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) July 10, 2023
فیروز خان پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ علاقوں کی صورتحال بہتر کرنے کے لئے ہم میئر کے ساتھ ہیں، پارلیمانی لیڈر جمعیت علمائے اسلام مفتی خالد نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کے اتحادی ہیں اور میئر کے شانہ بشانہ رہیں گے۔
پارلیمانی لیڈر تحریک انصاف اسد امان کا کہنا تھا کہ شہر کے ترقیاتی کاموں میں ساتھ دیں گے، پارلیمانی لیڈر ٹی ایل پی محمد یاسر نے کہا کہ کام میں سیاست کے بجائے خدمت کا جذبہ ہونا چاہئے۔