9 مئی واقعہ: ایک اور شرپسند کے بھائی کا مذمتی بیان سامنے آ گیا

Published On 14 July,2023 08:50 am

لاہور: (دنیا نیوز) 9 مئی کی شرپسندی میں ملوث ایک اور شرپسند کے بھائی کا مذمتی بیان سامنے آ گیا۔

بھائی شرپسند سعید عالم کا کہنا ہے کہ میں اس واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں، ان کی لیڈر شپ کہتی ہے کہ اپنے علاقوں میں نکلو اور توڑ پھوڑ کرو، پارٹی اب میرے بھائی کو پوچھ بھی نہیں رہی۔

شرپسند کے بھائی نے کہا کہ یہ اداروں کے خلاف بات کر رہے ہیں جبکہ فوج ہماری شان ہے اور ہمارے ملک کی حفاظت کر رہی ہے، جو اداروں کے خلاف باتیں کر رہے ہیں ان کو پکڑنا چاہیے۔

سعید عالم کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو چاہیے کہ توڑ پھوڑ اور اداروں کے خلاف نعرے بازی نہ کریں۔