سیہون: (دنیا نیوز) زہریلا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 15 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سیہون کے علاقے مانجھند میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد نے گھر میں دودھ استعمال کیا تو اچانک بے ہوش ہوگئے، متاثرہ افراد میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بے ہوش ہونے والوں میں شاہزیب، قیصر، ظفر، امیر علی، فراز، رضوان، واجد، شائستہ سمیت دیگر شامل ہیں جنہیں فوری طور پر لمس ہسپتال جامشورو منتقل کردیا گیا۔
متاثرہ افراد کے مطابق مارکیٹ سے دودھ لیکر آئے تھے جو گھر میں استعمال کیا تو بیہوش ہوگئے۔