اسلام آباد، لاہور: (ویب ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کا یہ سلسلہ 23 جولائی تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں آج سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو کر بارشوں کا سبب بنیں گی۔
کراچی، ٹھٹھہ اور حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 20 سے 22 جولائی کے دوران وقفے وقفے سے موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سانگھڑ، بدین اور نواب شاہ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے موسلا دھار بارشیں ہو سکتی ہیں۔