فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکا میں فلوریڈا ، کیلی فورنیا اور واشنگٹن کی ریاستوں اور ملک کے جنوب مغربی حصے میں گرمی کی شدت نے سابق ریکارڈ توڑ دیئے۔
ملک میں آئندہ ہفتے شدید گرمی کی نئی خطرناک لہر کی وارننگ جاری کر دی گئی، امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق ایری زونا کے شہر فینیکس میں گرمی کی شدت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ 16 دنوں کے دوران پارہ اوسطاً 43 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی کی حالیہ لہر میں کیلی فورنیا کا علاقہ ڈیتھ ویلی گرم ترین علاقوں میں سر فہرست رہا جہاں درجہ حرارت 54 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تقریباً ایک تہائی امریکی آبادی کو شدید گرمی کی وارننگ جاری کر دی گئی، امریکا میں آتش فشاں پھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا۔