سیئول : (دنیانیوز) جنوبی کوریا میں بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے تباہی مچا دی، مختلف واقعات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
خبررساں ادارے کے مطابق طوفانی بارشوں ،لینڈ سلائیڈنگ اور ڈیم بھرنے کی وجہ سے7افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ تین لاپتا ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ شمالی صوبے چنگ چیونگ میں واقع گوسان ڈیم میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے ، ڈیم میں 27سو ٹن سے زیادہ پانی فی سیکنڈ کی رفتار سے بہنے لگا، جس کے اخراج میں مزید اضافے کا امکان ہے ۔
حفاظتی اقدامات کے پیش نظر آج تمام سست ٹرینوں اور کچھ بلٹ ٹرینوں کو روک دیا گیاہے کیونکہ لینڈ سلائیڈنگ، ٹریک پر سیلاب اور پتھروں کے گرنے سے نقصان کا اندیشہ ہے ۔
خبر ایجنسی کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور امدادی کاروائیوں کیلئے فوج طلب کر لی گئی ہے۔
آبادیوں میں پانی بھرجانے سے 7ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی جبکہ ریسکیو حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں سے 15سو افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیاہے ۔