اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وکیل قتل کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو طلب کر لیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو کوئٹہ وکیل قتل کیس میں پیر کی صبح 10 بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند ہفتے پہلے کوئٹہ میں ائیر پورٹ روڈ پر عالمو چوک کے قریب فائرنگ سے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالررزاق شر جاں بحق ہو گئے تھے اور وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سنگین غداری کیس کے درخواست گزار تھے
بعدازاں سپریم کورٹ کے سینئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ پی ٹی آئی چئیرمین کے خلاف درج کرلیا گیا تھا۔