اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، یوکرین روس جنگ میں ہلاکتوں پر افسوس ہے، مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔
اسلام آباد میں یوکرینی وزیر خارجہ دمیرتوکولیبا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے یوکرین کے ساتھ دیرینہ دوستانہ اور تاریخی تعلقات ہیں، دوطرفہ تجارت، ثقافت اور سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، پاکستان یوکرین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔
وزیر خارجہ بھٹو زرداری نے مزید کہا ہے کہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، انسانی حقوق کونسل میں مذہبی آزادیوں کی قرارداد پر پاکستان کی حمایت کرنے پر یوکرین کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عالمی مارکیٹ میں یوکرینی اشیا کی رسائی کو آسان بنایا جائے، روس یوکرین تنازع شروع ہونے سے ترقی پذیر ممالک زیادہ متاثر ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں، توقع کرتے ہیں کہ اس لڑائی کو بڑھانے کے بجائے عوام کی بھلائی کیلئے امن کی جانب بڑھیں گے، ہم سفارتکاری اور مذاکرات کے ذریعے اس لڑائی کے حل کی توقع کرتے ہیں۔
یوکرینی وزیر خارجہ دمیرتوکولیبا نے کہا کہ پاکستان اور یوکرین کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، مستقبل میں دو طرفہ تجارت اور تعلقات میں وسعت کے خواہاں ہیں، میں پہلا یوکرینی نہیں جس نے پاکستان کا دورہ کیا، مستقبل کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ ہم کیا حاصل کر سکتے ہیں، یوکرین پاکستان کو اچھا پارٹنر سمجھتا ہے، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم، روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، روس بلیک سی معاہدے سے پیچھے ہٹ گیا۔
Building trade and economic ties is a priority area for Pakistan. We aspire to build a mutually beneficial relationship that contributes to the prosperity and wellbeing of our nations – FM @BBhuttoZardari at a Joint Press Stakeout with FM of Ukraine @DmytroKuleba pic.twitter.com/BpjAaD0esI
— PPP (@MediaCellPPP) July 20, 2023