دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے واپڈا کا لائن مین جاں بحق

Published On 20 July,2023 07:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) واپڈا کا لائن مین دوران ڈیوٹی کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

افسوسناک واقعہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے مصری شاہ میں پیش آیا جہاں واپڈا کا لائن مین ٹرانسفامر ٹھیک کررہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

ساتھی ملازمین نے فوری طور پر بجلی بند کروا کے لاش کو کھمبے سے اتار لیا، ریسکیو ٹیم نے جاں بحق ہونیوالے لائن مین کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا۔

اطلاع ملتے ہیں پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی قانونی کارروائی شروع کردی۔