اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئی جی اسلام آباد نے اپنے خلاف مقدمہ درج کرنے کے حکم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
سابق صوبائی وزیر خیبرپختونخوا عثمان ترکئی کے چچا کے گھر پولیس چھاپے اور توڑ پھوڑ کرنے پر جسٹس آف پیس نے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر درانی اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر درانی نے قبل بائیو میٹرک تصدیق کروا لی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقدمہ کیخلاف کیس کل سماعت کیلئے مقرر کر دیا، چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر سماعت کریں گے۔