گھوٹکی : ایم فائیو موٹروے پر مزدہ اور ٹرالر میں تصادم، 2 نوجوان جاں بحق

Published On 21 July,2023 08:38 am

گھوٹکی: (دنیانیوز) اوباڑو کے قریب ایم فائیو موٹروے کے مقام پر مزدہ اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق تصادم کے نتیجے میں مزدہ پر سوار دو سگے بھائی شدید زخمی ہوکر بےہوش گئے تھے ۔

زخمی نوجوانوں کو تحصیل ہسپتال گھوٹکی منتقل کیا گیا مگر دوران علاج دونوں زخمی نوجوان دم توڑ گئے ۔