اسلام آباد: (دنیانیوز) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کیلئے سکیورٹی اقدامات جاری ہیں ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔
ڈی سی اسلام آباد کاکہنا ہے کہ حساس تنصیبات کے رہائشیوں کی سلامتی اور امن و امان قائم رکھنے کے لیے ڈرون کیمروں پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔
ڈی سی اسلام آباد کے مطابق ڈرون کیمروں پر پابندی کا اطلاق دو ماہ تک جاری رہے گا، تمام اسسٹنٹ کمشنرز ، مجسٹریٹس کو نوٹیفکیشن پر سختی سے عمل کروانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔