باجوڑ :گاڑی پر ریموٹ کنڑول بم دھماکہ ، 4 افراد زخمی

Published On 21 July,2023 03:45 pm

کوئٹہ : (دنیانیوز) باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے گیلے میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق باجوڑکی تحصیل ماموند کےعلاقے میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بم دھماکا ہوا ہے جس میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں ، جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔