شاہراہ بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 3 مسافر جاں بحق

Published On 24 July,2023 09:47 am

گلگت: (ویب ڈیسک) بلتستان ڈویژن میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، سکردو کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 3 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شاہراہِ بلتستان پر لینڈ سلائیڈنگ سے ماں اور 2 بچے جان سے چلے گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بچوں کا باپ بھی شامل ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سکردو میں کئی روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جب کہ چلاس شہر اور دیامر میں سیلابی صورتِ حال ہے۔