پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبرپختونخوا کےعہدیداروں کا اعلان کر دیا

Published On 21 July,2023 06:16 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبرپختونخوا کےعہدیداروں کی تقرریوں کا اعلان کر دیا۔

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئرحسین بخاری نے عہدیداروں کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا، نوٹیفکیشن کے مطابق سرتاج خان، سلیم خان، طارق خٹک، افسرالملک پی پی پی خیبرپختونخوا کے لئے نائب صدور مقرر ہو گئے۔

گوہرانقلابی کو ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات، ضیاء اللہ آفریدی کو صوبائی سیکرٹری خزانہ مقرر کر دیا گیا، فرزندعلی وزیر صوبائی کوآرڈی نیشن، سجاد شیرازی ڈپٹی کوآرڈی نیشن سیکرٹری ہوں گے۔