پشاور: (دنیا نیوز) نگران وزیر ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا شاہد خٹک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا اور ساتھ ہی سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کئے جانے کے بعد نگراں وزیر ٹرانسپورٹ بننے والے شاہد خٹک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
شاہد خان خٹک نے نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کردیا۔
ان کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کو الیکشن میں شکست سے دوچار کروں گا، نوشہرہ کے عوام میرے ساتھ ہیں، ان کی خواہش پر وزارت سے استعفیٰ دیا۔
واضح رہے کہ پرویز خٹک اپنے علاقے کی بااثر شخصیت سمجھے جاتے ہیں اور وہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بھی رہ چکے ہیں۔