پشاور: (دنیا نیوز) ریگی ماڈل ٹاؤن میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والا اہلکار دم توڑ گیا۔
کانسٹیبل سیار دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا تھا، 4 دن تک ہسپتال میں زیرعلاج رہا۔
دہشت گردوں کے سنائپر اٹیک کے نتیجے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 3 ہو گئی۔