گھر کی دیوار گرنے سے 3 کم سن بہنیں جاں بحق ہو گئیں

Published On 24 July,2023 10:49 pm

شکار پور: (دنیا نیوز) ضلع شکار پور میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مکان کی دیوار گرنے سے 3 کم سن بہنیں جاں بحق ہو گئیں۔

ٹاؤن رستم کے نواحی گاؤں ملنگ جاگیرانی میں مکان کی دیوار گرنے کے نتیجے میں 2 خواتین زخمی بھی ہوئیں، پولیس کے مطابق جاں بحق بچیوں کی شناخت دعا، سونھ اور عارفہ کے نام سے ہوئی ہے۔

جاں بحق بچیوں کی عمریں 5 سال سے کم ہیں، تینوں بچیاں آپس میں بہنیں تھیں، دیوار گرنے کے بعد ملبہ ہٹا کر لاشوں کو نکالا گیا، بارش اور خستہ حالی کے باعث مکان کی دیوار گری۔

والد حفیظ اللہ جاگیرانی کے مطابق بچیاں گھر میں چارپائی پر بیٹھی ہوئی تھیں، تیز ہواؤں اور شدید بارش کی وجہ سے اچانک دیوار گر گئی۔