صبح سے لاپتہ 2 بچوں میں سے ایک کی لاش گٹر سے برآمد

Published On 21 July,2023 11:20 pm

وزیر آباد: (دنیا نیوز) وزیرآباد کے علاقہ بوما باٹھ میں کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والے 2 بچوں میں سے ایک کی لاش گٹر سے برآمد ہو گئی۔

دونوں بچے صبح 8 بجے گھر سے نکلے لیکن واپس گھر نہ پہنچ پائے، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے گاؤں کے قریب ڈسپوزل سے بچوں کی تلاش شروع کر دی۔

دونوں لاپتہ بچوں علی رضا کی عمر5 سال اور فیضان سلطان کی عمر 7 سال بتائی جاتی ہے، ریسکیو عملہ کے مطابق ڈسپوزل سے 7 سالہ فیضان کی لاش نکال لی گئی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لا پتہ ہونے والے 5 سالہ علی رضا کی تلاش ابھی جاری ہے۔