فیصل آباد: (دنیا نیوز) کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں بچے سمیت 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ستیانہ روڈ پر 7 سالہ عبداللہ کو گھر کی چھت سے گزرتے تاروں سے کرنٹ لگا، اعوان ٹاؤن میں کبوتر پکڑتے 17 سالہ بلال کا ہاتھ بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا۔
فیصل آباد کے علاقہ جھوک دتہ میں چھت پر کام کرتے مزدور کو قریب سے گزرتے ہائی وولٹیج تاروں سے کرنٹ لگا جو جان لیوا ثابت ہوا۔