لاہور : موٹر وے ایم ٹو پر ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

Published On 22 July,2023 08:45 am

لاہور : ( دنیا نیوز ) موٹر وے ایم ٹو پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

موٹر وے حکام کے مطابق موٹر وے ایم ٹو پر سکھیکی کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں لاہور کی طرف جانے والی کار کا ڈرائیور دوران ڈرائیونگ سو جانے کے باعث ٹرک سے ٹکرا گیا۔

حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں میں لاہور کے رہائشی تین افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو موٹروے پولیس نے مقامی ہسپتال شفٹ کروایا۔

سیکٹر کمانڈر موٹروے پولیس فیصل اکرم موقع پر ریسکیو سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں ۔