پشاور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلا دھار بارش کے باعث پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، نوشہرہ، ڈی آئی خان اور بنوں کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ صوبہ کے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ بارش کاکول میں 19 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سینٹی گریڈ رہا جبکہ پشاور میں ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔