ویڈیوز سکینڈل میں بیٹے کا نام آنے پر وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا رد عمل

Published On 27 July,2023 05:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) بہاولپور یونیورسٹی ویڈیوز سکینڈل میں بیٹے کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے حوالے سے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا رد عمل سامنے آ گیا۔

بیٹے ولی داد کے بہاولپور یونیورسٹی ویڈیوز سکینڈل میں مبینہ طور پر نام آنے کے حوالے سے وفاقی وزیر خوراک طارق بشیر چیمہ نے میڈیا کو جواب دینے سے گریز کیا۔

طارق بشیر چیمہ نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے واسطے میرے صاحبزادے کا تعلق نا جوڑا جائے، میں اس حوالے سے کوئی موقف نہیں دوں گا، مجھ پر جو الزام ہے ان کی تحقیقات کی جائیں۔