مسلم لیگ (ق) کا کینیڈین شہر اونٹاریو کے صدر اور جنرل سیکرٹری کی تعیناتی کا اعلان

Published On 28 June,2023 08:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ق) نے کینیڈا کے شہر اونٹاریو کے صدر اور جنرل سیکرٹری کی تعیناتی کا اعلان کر دیا۔

کینیڈین شہر اونٹاریو کی سیاسی شخصیات غوث ڈار نے سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین اور چودھری سرور سے ملاقات کی، اس موقع پر غوث ڈار نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ملاقات کے دوران صدر مسلم لیگ (ق) نے غوث ڈار کی بطور صدر اونٹاریو کینیڈا اور فیصل چیمہ کی بطور جنرل سیکرٹری اونٹاریو کینیڈا تعیناتی کی منظوری دے دی، دونوں سیاسی شخصیات کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں تمام تعیناتیاں مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں، پارٹی عہدیدار بھی شفافیت کو یقینی بنائیں۔

اس موقع پر سابق گورنر پنجاب اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ق) چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بنیادوں پر استوار پارٹی ہی ملکی مسائل کو حل کر سکتی ہے۔